BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 07 September, 2005, 00:11 GMT 05:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’صدام نے ہلاکتوں کا اعتراف کرلیا ہے‘
صدام حسین
صدام حسین پر دجیل میں 143 شیعہ افراد کو ہلاک کرنے کا الزام ہے۔
عراق کے صدر جلال طالبانی نے کہا ہے کہ سابق صدر صدام حسین نے اپنے دور میں اپنے مخالفین کے خلاف جرائم کرنے اور انہیں ہلاک کرنے کا اعتراف کرلیا ہے اور وہ موت کے مستحق ہیں۔

مسٹر طالبانی نے عراق کے سرکاری ٹی وی کو بتایا ہے کہ ایک جج سابق صدر سے ’یہ اعتراف کروانے‘ میں کامیاب رہے ہیں۔

مسٹر طالبانی کے مطابق ان مبینہ اعترافات میں لوگوں کو ’ہلاک کرنے‘ جیسے جرائم بھی شامل ہیں۔

عراق کے صدر نے عراقیہ ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں مزید تفصیلات نہ بتاتے ہوئے یہ کہا کہ یہ اعتراف ان پر عائد موجودہ الزامات سے متعلق ہیں۔

مسٹر طالبانی کا کہنا تھا کہ ’صدام حسین ایک دن میں بیس مرتبہ سزائے موت کے مستحق ہیں کیونکہ انہوں نے مجھ پر بیس مرتبہ قاتلانہ حملے کروائے۔‘

مسٹر طالبانی نے ، جو خود ایک سابق کرد باغی رہنما ہیں، کہا کہ صدام حسین کو سزائے موت دینے کی ایک سو وجوہات موجود ہیں۔‘

عراقی حکومت نے پچھلے ہفتے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ صدام حسین پر اکتوبر کی انیس تاریخ سے مقدمہ چلایا جائے گا۔

صدرام حسین کے کئی سابق ساتھیوں پر بھی ان کے ساتھ بغداد کے شمال میں ایک قصبے میں 143 شیعہ مسلمانوں کو ہلاک کرنے کے الزام میں مقدمہ چلایاجائے گا۔

دجیل کے قصبے میں ان ہلاکتوں کے بعد 1982 میں صدام حسین پر قاتلانہ حملہ بھی کیا گیا تھا۔ اگر صدام حسین پر یہ الزامات ثابت ہوگئے تو انہیں سزائے موت سنائی جاسکتی ہے۔

کچھ حکومتی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اگر دجیل کی ہلاکتوں کے مقدمے میں صدرام حسین کو سزائے موت ہوئی تو ان پر عائد دیگر مقدمات پر کارروائی نہیں کی جائے گی تاکہ ان کی سزا پر عمل کیا جاسکے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد