BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 29 November, 2005, 23:15 GMT 04:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صدام حسین کے یونیفام کی نیلامی
صدام حسین کا ایک یونیفارم ویب سائٹ پر بیس ہزار ڈالر میں بِکا تھا
ایک امریکی ویب سائٹ پر ایک ایسی فوجی وردی فروخت کے لیے پیش کی گئی ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ عراق کے معزول صدر صدام حسین کی ہے۔

یہ فوجی وردی سبزی مائل ہے جس پر فوج کی مخصوص آرائشی جھالر یا پٹیاں بھی لگی ہوئی ہیں اور جن سے عراقی فوج میں صدام حسین کے رتبے کا پتہ ملتا ہے۔ ویب سائٹ پر اس وردی کی ابتدائی قیمت پانچ ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق سابق عراقی صدر کی یہ وردی ایک امریکی فوجی کو سن دو ہزار تین میں بغداد کے ہوائی اڈے پر اتحادی فوج کے حملے کے دوران ملی تھی۔

آج کل صدام حسین عراق میں امریکی تحویل میں ہیں اور ان پر انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام پر مقدمہ چل رہا ہے۔

صدام حسین نے اپنے چوبیس سالہ دورِ اقتدار میں کئی طرح کے لباس اکٹھے کیے۔ کبھی وہ عرب شیخ کے روپ میں نمودار ہوتے تھے تو کبھی دورِ حاضر کی وہ ٹوپی اور سوٹ پہن کر لوگوں کے سامنے آتے تھے جو یورپ میں کاروبای افراد پہنتے ہیں۔

لیکن زیتون کے رنگ کا یونیفارم شاید واحد ایسا لباس ہے جس کے ساتھ معزول صدر صدام حسین کو اکثر منسوب کیا گیا ہے۔ وہ جب بھی غیر ملکی وزارئے اعظم یا صدور سے ملاقات کرتے یا ٹیلی وژن پر مختلف اجلاسوں کی صدرات کرتے نظر آتے، فوجی وردی پہنے ہوتے تھے۔

امریکی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ اسے امید ہے کہ عراقی رہنما کی وردی ابتدائی قیمت سے زیادہ پر فروخت ہوگی۔

نیلامی کرنے والی یہ ویب سائٹ کہتی ہے کہ صدام حسین کا ایک اور یونیفارم حال ہی میں اسی ویب سائٹ پر بیس ہزار ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔

امریکی فوجیوں کو یہ حکم ہے کہ وہ تحائف یا انسانی ہنر اور صناعی کے نمونے عراق سے باہر نہ لے کر جائیں۔ البتہ ایک امریکی فوجی ترجمان نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ غیر معمولی حالات میں یااستثنیات کے تحت ایسا کیا بھی جا سکتا ہے۔

اسی بارے میں
کمرۂ عدالت میں کون کون؟
28 November, 2005 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد