BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 17 November, 2005, 09:04 GMT 14:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حزب اختلاف موقع پرست ہے: چینی
چینی نے جنگِ عراق کے فیصلے میں اہم کردار ادا کیا
چینی نے جنگِ عراق کے فیصلے میں اہم کردار ادا کیا
بش انتظامیہ پر جنگِ عراق سے قبل انٹیلیجنس کے غلط استعمال کے الزامات عائد کرنے والے حزب اختلاف کے سیاست دانوں پر امریکی نائب صدر ڈِک چینی نے زہرآلود تنقید کی ہے۔

نائب صدر چینی نے حزب اختلاف کے سیاست دانوں کو موقع پرست قرار دیتے ہوئے انہیں سیاسی مفاد کے لئے سنکی پن کا مظاہرہ کرنے کا الزام دیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے سیاست دان قابلِ مذمت ہیں۔

امریکی صدر جارج بش نے بھی جنوبی کوریا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے حزب اختلاف کے سیاست دانوں کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات کو ’غیرذمہ دار‘ قرار دیا۔

حالیہ دنوں میں حزب اختلاف کے سیاست دانوں نے بش انتظامیہ پر شدید تنقید کی ہے کہ اس نے جنگِ عراق سے قبل انٹیلیجنس کا غلط استعمال کرکے امریکیوں کو بھٹکانے کی کوشش کی۔ جارج بش نے اپنے ردعمل میں کہا کہ حزب اختلاف کے سیاست دانوں کے سامنے بھی وہی انٹیلیجنس تھی جس کی بنیاد پر حکومت نے فیصلے کیے۔

تاہم نائب صدر ڈِک چینی کی حزب اختلاف کے سیاست دانوں پر تنقدید کافی سخت تھی، اتنی کہ بش انتظامیہ کے کسی اہلکار نے پہلے کبھی اپنے لحجے میں اتنی سختی اختیار نہیں کی تھی۔ چینی نے جنگِ عراق کے حق میں بش انتظامیہ کے فیصلے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

حالیہ دنوں میں قیاس آرائیاں بھی ہوتی رہی ہیں کہ ڈِک چینی صدر جارج بش کا اعتماد کھوچکے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ کسی کو تعجب نہیں ہوگا کہ چینی نے اپنی تنقید میں سخت لہجے کا استعمال کیا ہے۔

ڈِک چینی نے کہا: ’صدر اور میں کسی سیاست دان کو اپنی یاد داشت کھوجانے سے روک تو نہیں سکتے، لیکن ہم خاموش نہیں رہنے والے ہیں۔‘

نائب صدر کی تنقید پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حزب اختلاف کے سیاست دان سینیٹر جان کیری نے کہا کہ چینی سے کم قابل اعتبار اہلکار امریکی حکومت میں کوئی دوسرا شخص نہیں ہوسکتا۔

اسی بارے میں
خدمت جاری رکھوں گا: صدر بش
29 October, 2005 | پاکستان
ڈکِ چینی ویب میں پھنس گئے
07 October, 2004 | آس پاس
ڈِک چینی جاپان پہنچ گئے
10 April, 2004 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد