ڈِک چینی جاپان پہنچ گئے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے نائب صدر ڈک چینی ایشیا کے دورے کے آغاز میں ٹوکیو پہنچ گئے ہیں جبکہ جاپانی وزیراعظم جونیچیرو کوئیزومی کو اپنے دور اقتدار کے شدید ترین بحران کا سامنا ہے۔ کوئیزومی نے عراق میں تین جاپانیوں کے اغواءکنندگان کا مطالبہ تسلیم کرنے سے انکار دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ کوئیزومی اگر جاپانی یرغمالیوں کی جان بچانا چاہتے ہیں تو اتوار تک عراق سے اپنی فوج واپس بلا لیں۔ جاپانی فوج امریکی فوج کے شانہ بشانہ جنگ میں شامل نہیں ہے بلکہ وہ عراق کی تعمیر نو میں امریکی انتظامیہ کا ہاتھ بٹا رہی ہے۔ جاپانی رائے عامہ عراق میں جاپانی فوج کی موجودگی کے معاملے پر منقسم ہے اور اس ضمن میں ٹوکیو میں کئے جانے والے مظاہروں میں فوج کی واپسی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ ڈِک چینی جنوبی کوریا کا بھی دورہ کریں گے۔ جنوبی کوریا کے سات باشندوں کو بھی عراق میں یرغمال بنا لیا گیا تھا لیکن بعد میں انہیں رہا کر دیا گیا۔ امریکی ترجمان نے کہا ہے کہ نائب امریکی صدر ڈک چینی مشرق بعید کے امریکی اتحادی ممالک کی تشویش سے آگاہ ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||