BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 10 November, 2005, 16:19 GMT 21:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شیراک: تشدد کے خاتمے کا اعادہ
شیراک
پولیس ترجمان کے مطابق ملک بھر میں پانچ سو گاڑیاں جلائی گئیں
فرانس کے صدر ژاک شیراک نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دو ہفتے سے ان علاقوں میں جہاں تارکینِ وطن بڑی تعداد میں رہتے ہیں، جاری تشدد کو تیزی سے ختم کیا جائے گا۔

انہوں نے ہنگامی بنیادوں پر کرفیو جیسے قوانین بنانے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اب انہوں نے سکیورٹی اداروں کو ان اقدام کا اختیار دے دیا ہے جن کی انہیں ضرورت تھی۔

جب انہوں نے یہ کہا کہ فرانس میں تمام شہری یکساں حقوق کا استحقاق رکھتے ہیں تو بظاہر ایسا محسوس ہوتا تھا کہ وہ عدم امتیاز کے تاثر کی تائید کر رہے ہیں۔

اس سے قبل پولیس کی طرف سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ گزشتہ رات محض چند گاڑیوں کا نذرِ آتش کیا جانا ایک حوصلہ افزا بات ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں پانچ سو گاڑیاں جلائی گئی ہیں جو اتوار کی رات جلائی جانے والی چودہ سو کی تعداد میں مسلسل کمی ثابت کرتی ہیں۔

فرانس میں دو ہفتوں سے جاری یہ ہنگامے اس وقت پھوٹ پڑے تھے جب شمالی افریقہ سے تعلق رکھنے دو پندرہ اور سترہ سالہ نوجوان باؤنا تراؤرے اور زید بنا بجلی کی تاروں میں پھنس کر کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گئے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ دونوں نوجوان پولیس سے بچ کر بھاگ رہے تھے جبکہ حکام نے اس بات کی تردید کی ہے اور اس واقعے کی تفتیش کا اعلان کیا گیا ہے۔ جب کے ہنگامہ آرائی کرنے والے مطالبہ کر رہے کہ پولیس اس واقعے پر معافی مانگے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد