’دہشت گردی کی کوشش ناکام‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا کی پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نےدہشت گردی کے ایک حملے کو ناکام بنا دیا ہے جو اپنی تیاری کے آخری مرحلے میں تھا۔ اس سے قبل پولیس نے سولہ افراد کو سڈنی اور ملبورن سے گرفتار کیا تھا۔ نیو ساؤتھ ویلز پولیس چیف کین مورونے کا کہنا ہے کہ ایک ’انتہائی تباہ کن حملے‘ کے خطرے کو ٹال دیا گیا ہے۔ سڈنی میں چھاپے کے دوران ایک مشتبہ شخص گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق اس چھاپے میں کیمیکل، ہتھیار اور کمپیوٹروں کو قبضے میں لیا گیا۔ یہ آپریشن آسٹریلیا کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف قانون میں تبدیلی کے بعد کیا گیا۔ اس قانون میں تبدیلی کرکے پولیس کے اختیارات کو بہت زیادہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف ملک کےسب سے بڑے آپریشن میں پولیس نے سڈنی اور ملبورن کےتئیس مکانات پر منگل کی صبح چھاپے مارے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سولہ ماہ سے جاری تفتیشی کارروائی کے بعد منگل کو کیے گئے اس آپریشن میں پانچ سو سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔ کین مورونے نے آسٹریلیا کے اے بی سی ریڈیو کو بتایا کہ وہ اس بات سے مطمئن ہیں کہ بڑے پیمانے پر دہشت گردی کے اس حملے کو جو تیاری کے آخری مراحل میں تھا ناکام بنا دیا گیا۔ ملبورن سے گرفتار ہونے والوں میں آسٹریلیا کےالجزائری مذہبی رہنما ابو بکربھی ہیں جنہوں نے اسامہ بن لادن کو ایک عظیم شخص قرار دیا تھا۔ وہ ان نو افراد میں شامل ہیں جہنیں منگل کی صبح عدالت میں پیش کیا گیا۔ ان پر ایک دہشت گرد تنظیم کی رکنیت کا الزام لگایا گیا تھا۔ سڈنی سے گرفتار ہونے والوں کو بھی جلد ہی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ گرفتار ہونے والوں کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ پولیس نے اس ناکام بنائے جانے والے حملے کے نشانے کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں لیکن وکٹوریہ سٹیٹ کے پولیس چیف کرسٹائن ٹکسون کا کہنا ہے کہ آئندہ سال ملبورن میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز اس حملے کا نشانہ نہیں تھے۔ آسٹریلیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کا حلیف ہے اور اس نے اپنے فوجی عراق اور افغانستان میں لڑنے کے لیے بھیجے ہیں۔ | اسی بارے میں آسٹریلیا:پناہ گزینوں کیلئے رعایت13 July, 2004 | آس پاس آسٹریلیا: دھماکہ خیز مواد چوری10 April, 2004 | آس پاس آسٹریلیا: ہاورڈ کی کامیابی09 October, 2004 | آس پاس جان ہاورڈ : طاقتور سیاست داں09 October, 2004 | آس پاس آسٹریلیا: اسلامی کتابوں پر تفتیش18 July, 2005 | آس پاس آسٹریلیا میں سترہ مشتبہ افراد گرفتار08 November, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||