آسٹریلیا:پناہ گزینوں کیلئے رعایت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا کی حکومت نے اپنی پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے عارضی ویزہ والے ہزاروں پناہ گزینوں کو ملک میں مستقل قیام کے لئے درخواست دینے کی اہلیت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ لگ بھگ دس ہزار پناہ گزیں اس نئی پالیسی کے تحت درخواست دیں گے۔ پرانی پالیسی کے تحت پناہ گزینوں کو ”پناہ کی ضرورت” نہ ثابت کرنے پر ملک بدر کردیا جاتا تھا۔ پناہ گزینوں کے حقوق کا دفاع کرنے والی تنظیموں اور جونیئر ارکان پارلیمان نے اس پالیسی میں تبدیلی کرنے کے حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ اس اقدام کو پناہ گزینوں سے متعلق آسٹریلوی حکومت کی پالیسی میں نرمی قرار دیا جارہا ہے۔ عارضی ویزہ پر رہنے والے پناہ گزینوں کا کہنا ہے کہ پرانی پالیسی کی وجہ سے انہیں غیریقینی اور ذہنی پریشانیوں سے گزرنا پڑتا تھا۔ پناہ گزینوں کے لئے عارضی ویزے کی پالیسی پانچ سال قبل اس لئے شروع کی گئی تھی کیونکہ اس وقت انڈونیشیا سے کشتی کے ذریعے آنیوالے پناہ گزینوں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوگیا تھا۔ آسٹریلیا کی وزارت امیگیریشن کا کہنا ہے کہ پناہ گزینوں نے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کیا ہے اور مقامی معاشرے میں کامیابی کے ساتھ مل جل کر رہ رہے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||