آسٹریلیا میں سترہ مشتبہ افراد گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا کی ریاست نیوساؤتھ ویلز میں پولیس نے دہشت گرد حملے کی ایک سازش کے الزام میں سترہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ افراد حملے کی منصوبہ بندی کے ’فائنل مراحل‘ میں تھے اور ان کی گرفتاری سے ایک بڑے حملے کو ناکام بنادیا گیا ہے۔ دہشت گردی کی منصوبہ سازی کے یہ ملزم سِڈنی اور میلبورن میں منگل کی صبح گرفتار کیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سینکڑوں پولیس والے گزشتہ سولہ مہینوں سے ان افراد پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ پولیس نے سِڈنی میں پندرہ گھروں پر منگل کی صبح کارروائی کی۔ ان افراد کی گرفتار کے دوران پولیس نے کمپیوٹر، کیمیائی مواد، ہتھیار، بیک پیک وغیرہ برآمد کیے۔ نیو ساؤتھ ویلز کی حکومت نے کہا ہے کہ ایسی انٹیلیجنس ملی تھی کہ یہ افراد کیمیائی مادے جمع کررہے تھے جن سے ہتھیار بنائے جاسکتے ہیں۔ تاہم آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ سال میلبورن میں منعقد ہونے والے کامن ویلتھ گیمز گرفتار ہونے والے افراد کے منصوبے پر نہیں تھے۔ مرکزی حکومت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں کچھ افراد پر ایک دہشت گرد تنظیم سے منسلک ہونے کے الزام میں فرد جرم عائد کردیا گیا ہے۔ آسٹریلیا نے حال میں اپنے قوانین میں ترمیم کی تھی تاکہ پولیس مشتبہ افراد پر آسانی سے مقدمہ چلاسکے۔ آسٹریلیا میں کوئی دہشت گرد حملہ نہیں ہوا ہے پہلے بالی بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں میں اٹھاسی آسٹریلوی شامل تھے۔ | اسی بارے میں دھماکےکےذمہ داروں کو پکڑنے کا عہد10 September, 2004 | آس پاس عراق: آسٹریلوی مغوی بازیاب15 June, 2005 | آس پاس آسٹریلیا: اسلامی کتابوں پر تفتیش18 July, 2005 | آس پاس آسڑیلیامیں’القاعدہ‘ کا فروغ 13 August, 2005 | آس پاس فرنٹ لائن یونٹ: خواتین کی تعیناتی 22 August, 2005 | آس پاس جکارتہ: بم حملے کے ملزم کو سزائے موت13 September, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||