BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 10 September, 2004, 09:53 GMT 14:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دھماکےکےذمہ داروں کو پکڑنے کا عہد
دھماکے میں نو ہلاک اور ایک سو اسی زخمی ہوئے
دھماکے میں نو ہلاک اور ایک سو اسی زخمی ہوئے
آسٹریلیا کے وزیراعظم جان ہاورڈ کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا کی پولیس کو جمعرات کے دھماکوں سے پینتالیس منٹ قبل ایک مغربی سفارت خانے پر حملے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔ آسٹریلیا نے حملے کے ذمہ داروں کو پکڑنے کا عہد کیا ہے۔

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں آسٹریلوی سفارت خانے پر ہونے الے دھماکے سے نو افراد ہلاک اور ایک سو اسی زخمی ہوگئے تھے۔

جان ہاورڈ نے کہا کہ انڈونیشیا کی پولیس کو ٹیلیفون سے ایک پیغام ملا جس میں شدت پسند تنظیم جماعۃ الاسلامیہ کے رہنما ابو بکر بشیر کی جیل سے رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

آسٹریلیا کے وزیر خارجہ الیکزینڈر ڈاؤنر نے جمعرات کے دھماکوں کے ذمہ داروں کو پکڑنے کا عہد کیا ہے۔ جمعہ کو انہوں نے ایک اخباری کانفرنس کو بتایا: ’یہ ایک قاتل اور سفاک حملہ تھا۔۔۔ ہمارے اہلکار اس حملے کے ذمہ دار لوگوں کو پکڑنے کے لئے انڈونیشیا کی پوری مدد کریں گے۔‘

اس سے قبل انڈونیشیا کی پولیس نے کہا کہ اسے یقین ہے کہ حملہ آوروں نے دھماکہ خیز مادوں سے لدی ہوئی ایک وین کو اس حملے کے لئے استعمال کیا۔ پولیس نے کہا کہ اس بات کی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے کہ یہ خودکش حملہ تھا تاہم وین میں خون کے دھبے پائے گئے ہیں۔

اس دھماکے سے ملی تین لاشوں کی ابھی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور پولیس نے اس بات سے انکار نہیں کیا ہے کہ ان میں سے کچھ لاشیں خودکش حملہ آوروں کی ہوسکتی ہیں۔

اس حملے پر یہ قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ دہشت گرد نو اکتوبر کو آسٹریلیا میں ہونیوالے انتخبات کے نتائج پر اثر انداز ہونا چاہتے ہوں گے۔

وزیر اعظم جان ہاورڈ نے کہا ہے کہ ان کا ملک دہشت گردی کے واقعات کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔

آسٹریلوی وزیر خارجہ الیکزینڈر ڈاؤنر نے کہا ہے کہ یہ سفارت خانے پر ہونیوالا یہ دھماکہ آسٹریلیا پر حملہ تھا۔ جمعرات کے اس دھماکے کی کئی ممالک نے مذمت کی ہے اور امریکی صدر جارج بش نے اسے ’تہذیب یافتہ لوگوں‘ پر حملہ قرار دیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد