جکارتہ میں بم دھماکہ، نو ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جکارتہ میں آسٹریلیا کے سفارت خانے کے باہر ایک زوردار بم دھماکہ ہوا ہے جس میں نو افراد کے ہلاک اور ایک سو ساٹھ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہے۔ آسٹریلیا کے وزیر خارجہ الیگزینڈر ڈاؤنر نے کہا ہے کہ یہ کارروائی آسٹریلیا پر براہ راست حملہ ہے۔ آسٹریلوی وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس حملے کے پیچھے اسلامی شدت پسند گروہ جمیعہ اسلامیہ کاہاتھ ہو سکتا ہے۔ دھماکہ آسٹریلیا کے سفارت خانے کے سکیورٹی زون کے باہر ہوا جس سے سڑک پر بڑا گڑھا پڑ گیا ہے۔اور دھماکے کے نزدیک چھ عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ آسٹریلیوی حکام کے مطابق ایمبیسی کا تمام سٹاف محفوظ ہے۔ بی بی سی کی نامہ نگار کے مطابق دھماکے سے تباہ ہونے والی گاڑیاں اور موٹر سائیکل ہر طرف بکھرے پڑے ہیں۔ پولیس کا اندازہ ہے کہ دھماکہ ایک بم سے کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا اور امریکہ نے جکارتہ میں اپنے سفارت خانے کو ممکنہ بم دھماکے سے خبردار کر رکھا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||