فالوجہ: کئی امریکی فوجی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق سے ملنے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فالوجہ کے علاقے میں امریکی فوج پر حملے میں کئی امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے چھ امریکی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع دی ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ایک کار بم حملہ تھا۔ اس سال اپریل میں فالوجہ کے محاصرے کے بعد سے اب تک امریکی فوج نے فالوجہ کے اندر گشت نہیں کیا ہے۔ اس دوران مزاحمت کارروں نے کرکک کے جنوب میں واقع بجلی پیدا کرنے والے کے ایک بڑے کارخانے کو تیل سپلائی کرنے والی ایک پائپ لائن کو اڑا دیا ہے۔ ایک اور اطلاع کے مطابق اغواء کاروں نے ایک ترک ڈرائیور کو رہا کر دیا ہے۔ ترک ڈراییور کو اس کی کمپنی کے اس عراق میں اپنا کام بند کردینے کے اعلان کے بعد رہا کیا گیاہے۔ اغواء کاروں نے دھمکی دی تھی کہ اگر اس کی ترک کمپنی نے امریکی فوج کے ساتھ اپنا کارروباری روابط ختم نہ کئے تو وہ ترک ڈرائیور کو گلا کاٹ کر ہلاک کر دیں گے۔ دریں اثناء فرانسیسی حکام نے عراق میں یرغمال بنائے گئے دو فرانسیسی صحافیوں کی جلد رہائی کی امید ظاہر کی ہے۔ فرانس سے تعلق رکھنے والے دو صحافیوں کو گزشتہ مہینے کی بیس تاریخ کو نجف کے علاقے سے اغواء کر لیا گیا تھا۔ گزشہ روز لطیفیہ کے علاقے میں کارروائی کرکے عراق سکیورٹی فورسز نے پانچ سو افراد کو مزاحمت کارروں سے تعلق کے شبہ میں گرفتار کر لیا تھا۔ اس کارروائی میں بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا تھا۔ اس کارروائی میں ایک درجن سے زائد عراقی پولیس کے اہکار بھی ہلاک ہو گئے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||