عراق کے شمالی شہر موصل میں مزاحمت کاروں اور امریکی فوج کے درمیان زبردست لڑائی چھڑ گئی ہے جس میں آٹھ افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہو گئے ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لڑائی میں اس وقت شدت آئی جب امریکی ہیلی کاپٹر موصل کی فضاؤں میں پرواز کر رہے تھے۔ دھماکوں اور مشین گن کی فائرنگ کے دوران ایک امریکی ہیلی کاپٹر کو زمین پر اترنے پر مجبور کر دیا گیا۔ اس جہاز پر سوار عملے کے دو امریکی ارکان زخمی ہوگئے ہیں۔ ادھر جنوبی عراق میں حملہ آوروں نے بصرہ کے قریب تیل کی ایک پائپ لائن کو نذرِ آتش کر دیا ہے۔ دو روز پہلے کرکک میں تخریب کاری کے ایک واقعے میں شمالی عراق میں تیل برآمد کرنے والی تیل کی پائپ لائن کو بھی آگ لگا دی گئی تھی۔ |