BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایریل بدقسمت نام: اسرائیلی رابی
اسرائیلی وزیراعظز ایریل شیروں
اگر کسی کو ایریل کے نام سے بلایا جاتا رہے تو اس میں قہر و غضب ڈھانے کی خصوصیات پیدا ہو سکتی ہیں
اسرائیلی ربیوں نے بدقسمتی کا باعث بن سکنے والے نحس ناموں کی ایک فہرست جاری کی ہے جس میں اسرائیلی وزیراعظم اور ان کے بیٹے کا نام بھی شامل ہے۔

ان ربیوں نے اسرائیلیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی ایسے نام نہ رکھیں جن کا کوئی حصہ یہ نام بھی ہوں کیونکہ یہ نام بدقسمتی کا باعث بن سکتے ہیں۔

ناموں کی اس فہرست میں اسرائیلی وزیراعظم ایریل شیروں اور ان کے بیٹے عمری کے نام بھی شامل ہیں۔

ان ربیوں کا کہنا ہے کہ اگر کسی کو ایریل کے نام سے بلایا جاتا رہے تو اس میں قہر و غضب ڈھانے والے فرشتے کی خصوصیات پیدا ہو سکتی ہیں اور عمری بابلی دور کے ایک شیطان صفت بادشاہ کا نام تھا۔

ربیوں کے اس گروہ نے اسرائیلیوں کو اپنے بچوں کی نام غزہ کی سابق آبادیوں کے نام پر بھی رکھنے سے منع کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ اس لیے درست نہیں کہ اسی سال غزہ کا انخلاء اب تک بعض اسرائیلیوں کے لیے متنازع ہے۔

ناموں کی یہ فہرست ایک ویب سائٹ پر شائع کی گئی ہے۔ جس ویب سائٹ پر اسرائیلی اپنے سوالات پوسٹ کرتے ہیں اور ماہرین اور یہودی علماء ان کے جوابات دیتے ہیں۔

مثلاً ایک خاتون نے اس ویب سائٹ پر یہ سوال کیا کہ ’جب میری بیٹی ہوئی تو میں نے اس کا نام رونی رکھا اور ہم اسے رونی پکارتے رہے لیکن مجھے کبھی بھی اسے رونی پکارنے سے سکون نہیں ملا‘۔

اس خاتون نے مزید لکھا کہ ’اس کے بعد میں خواب دیکھا جس کے ذریعے مجھے بشارت ہوئی کے اسے رونی پکارنا ٹھیک نہیں۔ اب مجھے کیا کرنا چاہیے؟‘

ویب سائٹ پر اس کا مختصر جواب یہ دیا گیا: ’نام تبدیل کر دو‘۔

رابیوں نے یہودیوں کو غیر یہودی نام رکھنے سے بھی منع کیا ہے۔

اسی بارے میں
کاش بی بی سی حکومت کانام ہوتا
14 March, 2005 | قلم اور کالم
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد