BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 24 September, 2005, 11:11 GMT 16:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ملتان: ’غیرت کے نام پر‘ تین قتل

غیرت کے نام پر قتل
پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں
ملتان کے نواح میں دو مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت تین افراد کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا ہے۔

دوہرے قتل کی واردات شجاع آباد کے علاقےگنجی بستی میں ہوئی جہاں ایک شخص عبدالغفور نے اپنے چچا زاد بھائی غلام رسول اور دو دیگر ساتھیوں مرسلین اوراللہ دتہ سے مل کر اپنی شادی شدہ بہن شمیم اور ایک شخص رفیق کو چھری کی مدد سے گلے کاٹ کر قتل کردیا۔

شجاع آباد سٹی پولیس سٹیشن کے اہلکار محمد افضل کے مطابق ملزموں کو شک تھا کہ شمیم کے رفیق کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔ شمیم کی شادی سات آٹھ سال قبل عبدالمجید نامی شخص سے کی گئی تھی لیکن ان کے ہاں کوئی اولاد نہ ہوئی تھی۔ ملزموں میں مرسلین مقتولہ شمیم کا دیور بتایا جارہا ہے۔

دوہرے قتل کا یہ مقدمہ مقتول رفیق کے والد حسن بخش کی رپورٹ پر درج کیا گیا۔ مدعی کے مطابق ملزموں نے منصوبہ بندی کے تحت اس کے بیٹے رفیق کو اللہ دتہ کے ذریعے بلایا اور قتل کردیا۔ بعد میں شمیم کو گھر میں قتل کرنے کے بعد مقتولہ کو مقتول رفیق کے ساتھ ایک ہی چارپائی پر رکھ دیا۔

پولیس ابھی تک اس مقدمے کےکسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی۔

غیرت کے نام پر قتل کی دوسری واردات میاں چنوں کے تھانے چھب کلاں کی حدود میں واقع گاؤں چک انسٹھ میں پیش آئی جہاں محمد اکرم نے اپنی بہن مسرت کو سر پر ڈنڈے مار کر قتل کردیا۔

قتل کا یہ مقدمہ قاتل اور مقتولہ کے باپ خادم حسین نے درج کرایا ہے۔ واقعہ کی تفتیش کرنے والے پولیس افسر سب انسپکٹر عثمان خان کے مطابق مسرت کے گھر والوں نے مختلف اوقات میں اس کی مرضی کے خلاف دو تین جگہوں پر اس کے رشتے طے کیے لیکن مسرت ہر دفعہ شادی کرنے سے انکار کردیتی تھی کیونکہ وہ کسی اور کو پسند کرتی تھی اور اسی سے شادی کرنا چاہتی تھی جبکہ اس کے گھر والے اس کے حق میں نہ تھے۔

وقوعہ کے روز بہن بھائی میں مبینہ طور پر اسی مسئلے پر تکرار ہوئی جس پر مشتعل ہوکر اکرم نے مسرت کو ڈنڈے کے کئی وار کرکے قتل کردیا۔ ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد