چوتھے حملہ آور کے نام کا بھی اعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لندن پولیس نے جمئیکا کے پیدائشی جرمینی لنڈسے کی چوتھے خودکش حملہ آور کے طور پر تصدیق کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کی ا ب تک کی تحقیق کے مطابق بکنگھم سائر کا رہائشی نے ہی کنگس کراس پر خود کش حملہ کیا تھا۔ اس سے پہلے پولیس نے ایل حملہ اور کی نیم حسیب احسن بتایا تھا اور اس کے بارے میں جاری کی جانے والی تفصیلات کے مطابق اس کی عمر 18 سال تھی۔ حسیب حسین کے خاندان نے لندن بم حملوں میں لوگوں کے مارے جانے والوں کے ساتھ دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل کھڑی میں وہ اپنے بیٹے سے محروم ہو گئے ہیں۔
خاندان نے کہا کہ ان کو حسیب حسین کی سرگرمیاں کا علم نہیں تھا اور اگر ان کو معلوم ہوتا تو وہ ضرور اس کو روکنے کے کوشش کرتے ۔ حسیب حسین کے خاندان نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ پولیس سے تعاون کریں اور اگر ان کے پاس اس سانحے کے بارے میں کوئی معلومات ہے تو وہ پولیس کو فراہم کریں تاکہ واقعے کی تہہ تک پہنچا جا سکے۔
شہزاد تنویر : بریڈ فورڈ میں پیدا ہونے والے بائیس سالہ شہزاد تنویر نے اپنی زیادہ زندگی لیڈز کے علاقے بیسٹن میں گذرائی۔ شہزاد تنویر نے لیڈز میٹروپولیٹن یونیورسٹی سے سپورٹس سائنس کی تعلیم حاصل کی ۔ اس کو جاننے والے کہتے ہیں کہ شہزاد تنویر کرکٹ کھیلنے اور دیکھنے کا شوقین تھا۔ ایک سال پہلے شہزاد تنویر کو پولیس نے نامناسب رویہ کی شکایت پر گرفتار کیا تھا لیکن وارننگ دے کر چھوڑ دیا تھا۔ شہزاد تنویر کا باپ ایک فاسٹ فوڈ ’ فش اینڈ چپس‘ کا مالک ہے۔
صدیق خان شادی شدہ اور آٹھ ماہ کی بچی کا باپ تھا۔ اس کے پڑوسیوں کا کہنا کہ صدیق خان معذور افراد کے ادارے کے ساتھ کام کرتا تھا جبکہ اس کی بیوی محکمہ تعلیم میں کام کرتی ہے۔ صدیق خان کے ایک پڑوسی نے بتایا کہ انہوں نے صدیق خان اور اس کی بیوی کو چند روز پہلے دیکھا تھا اور وہ ان کو ایک پرسکون جوڑے کے طور پر جانتے تھے۔ صدیق خان کے ایک اور پڑوسی نے بتایا کہ ان کو نہیں پتہ تھا کہ صدیق خان ایک مذہبی ذہن رکھنے والا شخص تھا کیونکہ اس نے کبھی بھی صدیق خان کو کسی مسجد میں نہیں دیکھا تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||