BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 16 July, 2005, 03:30 GMT 08:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’خود کش حملہ آور شہید نہیں ہیں‘
اقبال سکرانی
مسلمانوں نوجوانوں کو غصہ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ غصہ حرام ہے۔ اقبال سکرانی
برطانیہ کے بائیس ممتاز علماء نے کہا کہ اسلام میں خود کش حملوں کا کوئی جواز نہیں ہے اور حملہ آوروں کو ہرگز شہید نہ سمجھا جائے۔

برطانیہ کے بائیس ممتاز علماء دین نے لندن کے بم حملوں کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ ان امور کی جانب فوری توجہ دی جائے جن کی وجہ سے مسلمان نوجوان انتہا پسندی کی طرف مائل ہوتے ہیں۔

یہ بیان لیسٹر کی جامع مسجد کے امام مولانا شاہد رضا نے پڑھ کر سنایا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ لندن کے بم دھماکوں کا، جن میں چون افراد ہلاک ہوئے ہیں، اسلام میں کوئی جواز نہیں ہے اور ان حملہ آوروں کو ہرگز شہید نہ سمجھا جائے۔

بیان میں یہ بھی اپیل کی گئی ہے کہ بے روزگاری، اقتصادی پس ماندگی، نسل پرستی اور اسلام سے نفرت کے سد باب کے لیے اقدام کیے جائیں جن کی وجہ سے نوجوان برطانوی مسلمان غصے میں آتے ہیں اور نتائج کی پروا کیے بغیر اقدام کر بیٹھتے ہیں۔

برطانیہ کی مسلم کونسل کے لیڈروں نے جمعہ کو لیڈز کا دورہ کیا۔ مسلم کونسل نے کہا کہ کسی معصوم کی زندگی لینے کا کوئی جواز نہیں ہے اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں جس ایک معصوم کا پوری انسانیت کا قتل تصور کیا جاتا ہے۔

دریں اثنا لندن کے حملوں میں ہلاک ہونے والی شہرہ اسلام کو دفنا دیا گیا ہے۔

بیس سالہ شہرہ اسلام کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی لندن کی پروردہ تھی اور دیندار مسلمان بھی۔

شہرہ اسلام بس نمبر تیس پر سوار تھی جس کو اٹھارہ سالہ خود کش بمبار حسیب میر حسین نے ٹیوسٹاک میں تباہ کر دیا تھا۔

مشرقی لندن کے علاقے پلیزٹو کی رہنے والی شہرہ اسلام کے خاندان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ’ ہماری خوبصورت بیٹی غلط وقت پر غلط جگہ‘ پر ہونے کی وجہ سے ہم سے جدا ہو گئی ہے۔

66لندن میں دھماکے
ٹرانسپورٹ نظام نشانے پر: تصویروں میں
66خوفناک حقیقت
خود کش بمبار برطانوی مسلمان تھے
66حملہ آور کون تھے
لندن بم دھماکوں میں ملوث کون اور کیا تھے۔
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد