BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 19 October, 2005, 10:24 GMT 15:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صدام حسین کے خلاف مقدمہ شروع
صدام حسین
صدام پر الزام ہے کہ انہوں نہ 1982 میں ایک سو چالیس سے زائد اہلِ تشیع کو ہلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔
معزول عراقی صدر صدام حسین کے خلاف عراقی دارالحکومت بغداد میں خلاف انسانیت جرائم کے الزام کا مقدمہ شروع ہو گیا ہے۔

یہ ان کے خلاف چلائے جانے والے ان مقدمات کے سلسلے کی پہلی کڑی ہے جن کے بارے میں اب تک متعدد اعلانات کیے گئے ہیں۔

عراق کے سابق رہنما پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نہ 1982 میں ایک سو چالیس سے زائد اہلِ تشیع کو ہلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔

کہا جاتا ہے کہ ان ہلاکتوں کا حکم انہوں نے بغداد کے شمال میں الدجیل کے مقام پر خود پر مبینہ قاتلانہ حملے کے بعد دیا تھا۔

مقدمے کی ابتداء وکلاء کے دلائل سے ہو گی اور صدام حسین کے وکلاء کا کہنا ہے کہ وہ عدالت سے کہیں گے کہ مقدمے کو کم از کم مزید تین ماہ کے لیے ملتوی کر دیں۔

صدر صدام کے ساتھ دوسرے سات افراد پر بھی مقدمہ چلایا جائے گا اور صدر صدام کے وکلاء کا کہنا ہے وہ (صدام حسین) اپنی بے گناہی پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔

اس مقدمے کی سماعت کے لیے خصوصی کمرۂ عدالت تیار کیا گیا ہے اور پورے علاقے میں کڑے حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مقدمے کی سماعت کو ٹیلی ویژن کیمروں سے ریکارڈ بھی کیا جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد