BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 02 October, 2005, 10:28 GMT 15:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پولیس کا شک جمیعتہ اسلامیہ پر
 بالی دھماکہ
بالی دھماکوں کا الزام جمیعہ اسلامیہ پر لگایا جا رہا ہے
انڈونیشیا کی انسداد دہشت گردی پولیس کے ایک اعلٰی افسر نے تصدیق کر دی ہے کہ بالی میں ہونے والے بم دھماکے خود کش حملہ آوروں نے کیے ہیں۔

سنیچر کوانڈونیشیا کے تفریحی جزیرے بالی میں تین دھماکوں میں انیس افراد ہلاک اور ایک سو سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے سترہ کی حالت نازک ہے۔ زخمی ہونے والوں میں غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں۔

میجر جنرل انسیاد بائی نے کہا ہے کہ حملہ آوروں کے جسم کے اعضاء جائے حادثہ پر ملے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تین حملہ آور دھماکہ خیز مواد سے بھری جیکٹ پہن کر جمبارن کے دو جبکہ کوتا کے ایک ریستوران میں گئے اور اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا۔

میجر انسیاد نے خبررساں ادارے اے پی کو بتایا کہ ’میں نے انہیں دیکھا ہے ان کے صرف سر اور پیر باقی بچے ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ انہیں شک ہے کہ یہ دھماکے جمیعتہ اسلامیہ نے کیے ہیں۔

جمیعتہ اسلامیہ پر بالی میں تین سال قبل ہونے والے دھماکوں کا بھی الزام لگایا گیا تھا۔ ان دھماکوں میں دو سو سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں اسّی آسٹریلوی باشندے تھے۔ تھا۔کہا جاتا ہے کہ جمیعتہ اسلامیہ پر القاعدہ کے ساتھ تعلق ہیں۔

جنرل بائی نے بتایا کہ ان دھماکوں کے منصوبہ ساز دو ملائیشیائی باشندے ہیں۔ اظہری بن حسن اور نورالدین محمد توپ سنہ 2002 میں ہونے والے حملوں کے بعد سے انڈونیشیا کو مطلوب ترین افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ ان دھماکوں کا طریقہ کار پہلے ہونے والے دھماکوں سے ملتا جلتا ہے اور جائے حادثہ سے بیک پیک بھی ملے ہیں‘۔

انڈونیشیا کے صدر سوسیلو بیم بانگ یودھویونا نے ان دھماکوں کو دہشت گردی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد