انڈونیشیا دھماکے، 19 افراد ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈونیشیا کے جزیرے سولاوسی پر واقعے قصبے تنتینہ میں ایک مارکیٹ میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں انیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع نے انیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ اس علاقے میں ماضی میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان پر تشدد لڑائیاں ہوتی رہی ہیں۔ جزیرے پر ہونے والے مذہبی فسادات میں انیس سو اٹھانوے کے بعد سے سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سن دو ہزار ایک میں یہاں امن معاہدہ طے پایا تھا لیکن اس کے بعد بھی تشدد کے واقعات جاری ہیں۔ ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان دھماکوں کے پیچھے بھی مذہبی اختلافات کارفرما تھے۔ پولیس نے کہا ہے کہ وہ تفتیش کر رہے ہیں۔ اس سال کے شروع میں پولیس نے تنتینہ میں ایک گھر سے گھریلو ساخت کے ساٹھ بم برآمد کیے تھے۔ انڈونشیا میں اسّی فیصد لوگ مسلمان ہیں لیکن کچھ مقامات پر مسلمانوں اور عیسائیوں کی تعداد برابر ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||