انڈونیشیا میں شدید زلزلہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا کے ساحلی علاقے سلاویسی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اب تک کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا کہ زلزلے سے سطح سمندر میں تبدیلی آئی ہے لیکن ایسی کوئی شہادت نہیں ملی ہے جس سے یہ ثابت ہو کہ ایک اور سونامی آیا ہے۔ زلزلے سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں کو چھوڑ کر بلند مقامات کی طرف بھاگ پڑے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے ایک ترجمان کے مطابق اس زلزلے کا دسمبر میں آنے والے زلزلے جس سے سونامی پیدا ہوا تھا، کا کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||