 |  ابو بکر بشیر کو دو سے ڈھائی سال کی سزا ہو سکتی ہے |
انڈونیشیا کی ایک عدالت نے مذہبی پیشوا ابو بکر بشیر کو سن دو ہزار دو میں بالی میں بم دھماکے کی سازش کرنے کا مجرم قرار دیا ہے۔ تاہم اس عدالت نے انہیں ملک کے انسداد دہشت گردی کے سخت قوانین کے تحت جکارتہ میں میریٹ ہوٹل پر سن دوہزار تین میں ہونے والے بم دھماکے میں ملوث ہونے کے الزام سے بری کر دیا ہے۔ جکارتہ سے بی بی سی کے نامہ نگار ریچل ہاروی نے اطلاع دی ہے کہ ابو بکر بشیر کو دو سے ڈھائی سال کی قید کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔ عمر رسید مذہبی پیشواء ابو بکر بشیر نے ان الزامات سے انکار کیا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔ |