سُوسیلو بیمبینگ یُڈویونو نئے صدر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈونیشیا کے صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سابق صدر میگاوتی سوکارنو پتری کی کابینہ میں وزیر داخلہ سُوسیلو بیمبینگ یُڈویونو اِکسٹھ فیصد ووٹ حاصل کر کے ملک کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ ِیُڈویونو سے توقع کی جا رہی تھی کہ وہ پیر کو صدر منتخب ہونے کے بعد اپنی پہلی تقریر کریں گے لیکن اب خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ سوکارنوپتری کی طرف سے انتخابات کو قبول کرنے کا انتظار کریں گے۔ ابھی تک سوکارنو پتری نے کھلے عام اپنی شکست کا اعتراف نہیں کیا۔ انتخابات میں گیارہ کروڑ سے زیادہ ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||