BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 26 October, 2004, 15:04 GMT 20:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مبینہ دہشت کار کوسزا
رسمان نے الزام سے انکار کیا ہے۔
رسمان نے الزام سے انکار کیا ہے۔
انڈونیشیا کے مبینہ دہشت کار حمبلی کے بھائی کو بم دھماکے میں معاونت کے الزام میں چارسال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

ستائیس سالہ رسمان گوناوان کو انڈونیشیا کی ایک عدالت نے یہ سزاگزشتہ سال میریٹ ہوٹل جکارتہ میں ہونے والے بم دھماکہ کے سلسلہ میں سنائی ہے۔ اس دھماکےمیں بارہ افراد کے ساتھ ایک خودکش حملہ کار بھی ہلاک ہوا تھا۔

رسمان گوناوان پر الزام ہے کہ اس نے مذکورہ دھماکے کے لیے پاکستان سے تیس ہزار ڈالر اپنے ساتھیوں کو انڈونیشیا بھیجے تھے۔عدالت کےمطابق رسمان پر یہ الزام ثابت ہو گیا ہے کہ اس نے دوسروں کو دہشت گردی پھیلانے کے لیے رقم فراہم کی تھی۔

رسمان نے جرم سے انکار کیا ہے تاہم ابھی تک اس نے یہ نہیں بتایا کہ آیا وہ عدالت کے آج کے فیصلہ کے خلاف اپیل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

رسمان کو چار دیگر طلباء کے ساتھ پاکستان سے گرفتار کر کے انڈونیشیا کے حوالے کیا گیا تھا جبکہ اس کے بھائی حمبلی کوگزشتہ برس تھائی لینڈ سے گرفتار کیا گیا تھا جوان دنوں امریکہ کی تحویل میں ہے۔

حمبلی کا پورا نام رضوان عیسام الدین ہے اور بتایا جاتا ہے کہ اس کا تعلق جماء اسلامیہ سے ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد