 | | | عثمان حسین کو حامدی اسحاق کے نام سے بھی جانا جاتا ہے |
لندن کے ناکام بم حملوں میں مبینہ طور پر ملوث عثمان حسین کو اٹلی نے برطانیہ کے حوالے کر دیا ہے۔ ستائیس سالہ ایتھوپیائی نژاد برطانوی شہری عثمان حسین کواٹلی میں گرفتار کیا گیا تھا۔ عثمان حسین کو لندن کے شپرڈ بش ٹرین سٹیشن پر بم حملے کی ناکام کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ عثمان حسین نے اٹلی حکومت کے فیصلے کی مخالفت اس بنا پر کی تھی کہ اس کو برطانیہ میں انصاف ملنے کی توقع نہیں ہے۔عثمان حسین کو جعمرات کے روز مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ عثمان حسین کو اٹلی سے ایک سپیشل طیارے میں لندن لایا گیا جہاں انسداد دہشت گردی کی پولیس نے ان کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ عثمان حسین کو سخت حفاظت والے پولیس سٹیشن بیلمارش میں رکھا گیا ہے جہاں اکیس جولائی کے تین اور مبینہ حملہ آور ابراہیم مختار سید، یاسین حسن عمر اور رمزی محمد بھی مقید ہیں۔ |