عراق: تیسرے دن بھی خود کش حملے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جمعہ کو عراق میں دو مختلف خود کش بم حملوں میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چودہ لوگ ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے ہیں اور اس طرح پچھلے تین دنوں میں مرنے والوں کی تعداد دو سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ پولیس کے مطابق پہلا خود کش بم حملہ اس وقت ہوا جب بغداد سے ایک سو ستر کلومیٹر شمال میں واقع تزخرماتو میں شیعہ مسلک کی مسجد کے باہر اس وقت ہوا جب لوگ جمعہ کی نماز ادا کرنے کے بعد باہر آ رہے تھے۔اس خود کش حملے میں گیارہ لوگ ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے ہیں۔ ایک اور عراقی قصبے حسوا میں ایک حملہ آور نے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ عراق میں پچھلے تین دنوں میں خود کش بم حملوں میں دو سو لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔ دریں اثنا امریکی فوج نے کہا ہے کہ اس نے شام کی سرحد کے قریب نو مزاحمت کارروں کو ایک فضائی حملے میں ہلاک کر دیا ہے۔ امریکی فوج کے مطابق فضائی حملہ شام کی سرحد کے قریب ایک عمارت پر کیا گیا جس کو مزاحمت کار رہائش پذیر تھے اور اسلحہ جمعہ کر رکھا تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||