عراق میں پیٹرول کی راشن بندی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دنیا میں خام تیل کے ذخائر رکھنے والے تیسرے بڑے ملک عراق میں حکام نے منگل سے نجی گاڑیوں کے لیے تیل کی راشن بندی کا اعلان کیا ہے۔ اس راشن بندی کا مقصد تیل کی شدید کمی قابو پانا بتایا گیا ہے۔ راشن بندی کے بعد طاق اور جفت نمبر کی رجسٹریشن کی گاڑیاں متبادل دنوں پر دارالحکومت کی سڑکوں پر نکل سکیں گی۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ تیل کی یہ سنگین قلت امریکی سالاری میں کیے جانے والے حملے کے بعد بنیادی ڈھانچے کی ناکامی اور مزاحمت کاروں کی جانب سے مبینہ تخریب کاری کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔ راشن کا اطلاق ہونے کے بعد کاروں اور دوسری گاڑیوں کو پیٹرول بھی متبادل دنوں میں ملا کرے گا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||