BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 04 September, 2005, 04:35 GMT 09:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مصر: صدارتی امیدوار پر پابندی
 واحد الاقصوری
واحد الاقصوری کو خود ان کی اپنی ہی پارٹی نے چیلنج کر دیا ہے
مصر میں ایک صدارتی امیدوار کے انتخابات پر حصہ لینے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ وہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والے دس امیدواروں میں شامل ہیں۔

مصر کی ایک عدالت نے صدارتی امیدوار واحد الاقصوری کو اس لیے انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا ہے کہ خود ان کی اپنی ہی پارٹی نے ان کی قیادت کو چیلنج کر دیا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ یوں بھی مسٹر الاقصوری کے بارے میں یہ توقع نہیں کی جاری تھی کے وہ سات ستمبر کے انتخابات میں زیادہ لوگوں کے لیے پُر کشش ثابت ہو سکتے ہیں۔

صدر حسنی مبارک اگرچہ ان انتئابات میں پانچویں بار حصہ لے رہے ہیں لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ کامیابی انہی کو حاصل ہو گی۔

ایک اور رولنگ میں عدالت نے یہ حکم بھی دیا ہے کہ مقامی غیر سرکاری تنظیمیں انتخابات کی مانیٹرنگ کر سکیں گی۔

اس کے علاوہ عالمی مبصرین کو بھی ان انتخابات کو دیکھنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔

اب تک صدر کے عہدے کیلئے مصر میں صرف ایک ہی امیدوار حصہ لیتا تھا اور رائے دہندگان اس کے حق میں یا مخالفت میں اپنا ووٹ ڈال سکتے تھے لیکن ان انتخابات کے لیے مصر کے آئین میں ترمیم کی گئی ہے۔

بتایا گیا تھا کے اس نئی ترمیم کے بعد مصر میں حزب اختلاف کی پندرہ کے قریب سیاسی جماعتیں اپنے اپنے امیدوار صدارات کے عہدے کیلئے کھڑے کر سکیں گی۔ مگر مبصرین کا کہنا تھا کہ ترمیم کے باوجود امیدواروں کیلئے ایسی سخت شرائط بھی عائد کی جائیں گی جس کے نتیجے میں بہر حال ہر ایک کیلئے صدارتی انتخابات میں حصہ لینا ممکن نہیں ہو گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد