ہم جنسوں کے جلوس میں برطانوی فوج | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
’مانچسٹر پرائڈ فیسٹیول‘ کے نام سے ہونے والی تقریب میں پہلی بار برطانوی فوج ہم جنس مردوں اور عورتوں کے شانہ بہ شانہ شامل ہے۔ گے اور لزبینز کے اس جلوس میں دس فوجیوں نے باقاعدہ وردی میں شرکت کی اور اس موقع پر فوج میں بھرتی کا اسٹال بھی لگایا۔ اس پریڈ میں رائل ائر فورس کا ایک کاک پٹ نما فلوٹ بھی شامل تھا۔ برطانوی مسلح افواج میں رائل ائر فورس پہلا ادارہ ہے جس نے گزشتہ سال اس پریڈ میں شرکت کی پہل کی تھی۔ فیسٹول کی ڈائریکٹر کلئر ٹرنر کا کہنا ہے کہ اس پریڈ میں فوج کی شمولیت ایک خوش آئند بات ہے اور اس بات کا اظہار کرتی ہے کہ ’فوج ہم جنسوں کو قبول کرتی ہے‘۔ ان کا کہنا ہے کہ ’اس سے یہ بات بھی ظاہر ہوتی ہے کہ افواج میں ہم جنسوں کی شمولیت کا خیرمقدم کیا جائے گا اور یہ کہ فوج بھی ایک ایسا ادارہ ہے جس میں ہم جنس بھی دلچسپی لے سکتے ہیں‘۔ برطانیہ میں فوج میں ہم جنسوں کی شمولیت پر پابندیاں جنوری 2000 سے ختم کی جا چکی ہیں۔ کلئر ٹرنر کا کہنا ہے کہ ’اس سال پریڈ میں شاہی فضائیہ کے فلوٹ کی شرکت، گزشتہ سال شرکت سے حاصل ہونے والے اعتماد میں اضافے کا اظہار کرتی ہے‘۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ فوج کو بھی اس سال کی شمولیت سے اعتماد حاصل ہو گا اور اگلے سال اس پریڈ میں اس کا فلوٹ بھی شریک ہو گا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||