 |  گیرنگ نے خانہ جنگی ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا |
امریکی صدر جارج ڈبل یو بش نے اعلان کیا ہے کہ وہ سوڈان کے نائب صدر اور سابق باغی رہنما جان گیرنگ کی ہلاکت کے بعد ملک میں امن کے قیام کے سلسلے میں دو خصوصوی ایلچیوں کو سوڈان روانہ کر رہے ہیں۔ سابق باغی رہنما جان گیرنگ سنیچر کے روز ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہوئے تھے۔ ان کی ہلاکت کے بعد ملک کے دار الحکومت خرطوم میں فسادات بھڑک اٹھے تھے۔ سوڈان کے نائب صدر اور سابق باغی رہنما جان گیرنگ کی بیوا ریبیکا نے بھی بی بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں جان گیرینگ کے حامیوں سے امن کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے مرحوم شوہر امن کے حق میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب سب سے اہم یہ ہے کہ اس امن معاہدے پر مکمل عمل ہو جس پر ان کے شوہر نے دستخط کیا تھا اور جس سے ملک میں اکیس سالہ جنگ بندی ختم ہوئی تھی۔ |