BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 25 July, 2005, 06:50 GMT 11:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شوٹ ٹو کل پالیسی جاری رہے گی
برازیلن نوجوان
برازیل کی حکومت نے پوری تحقیق کرانے کا مطالبہ کیا ہے
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دیکھتے ہی گولی مار کر ہلاک کرنے کی پالیسی جاری رکھی جائے گئی اور ہوسکتا ہے دہشت گردوں کے خلاف لڑائی میں مزید بے گناہ افراد مارے جائیں۔

لندن پولیس کے حکام کی طرف سے یہ بیان برازیل کے ستائیس سالہ ژان چارلز دے مینیزیس کو خودکش حملہ آوور ہونے کے شبہ میں گولی مار کر ہلاک کرنے کے واقعہ کے بعد جاری کیا گیا۔


لندن پولیس کے سربراہ سر اِئین بلیئر نے کہا کہ برازیل کے بے گناہ شہری کے ہلاک ہونے کے باوجود پولیس شہریوں کی حفاظت کے لیے دیکھتے ہی گولی مار دینے کی پالیسی کو جاری رکھے گی۔

گزشتہ جمعرات کو ناکام دھماکوں کے سلسلے میں پولیس تین افراد سے تفتیش کر رہی ہے۔

سر آئن بلیئر نے برازیل کے بے گناہ باشندے کی ہلاکت پر معافی مانگتے ہوئے اس پولیس والے کا دفاع کیا جس نے مینیزیس کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

مینیزیس کو گولی مارنے کے واقعہ کی تفتیش سکاٹ لینڈ یارڈ ڈائریکٹریٹ آف پروفیشنل اسٹینڈرڈ اور انڈیپنڈنٹ پولیس کمپیلینٹس کمیشن کر رہے ہیں۔

برازیل کے وزیر خارجہ سیلو اموریم نے کہا ہے کہ جیک اسٹرا نے اس واقعہ کی مکمل تفتیش کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

News image
پولیس حکام بے گناہ شخص کو گولی مارنے کا دفاع کر رہے ہیں

برازیل کے وزیر خارجہ پیر کو جیک اسٹرا سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ اس ملاقات سے قبل انہوں نے کہا کہ بے گناہ برازیل نوجوان کی زندگی تو واپس نہیں آ سکتی لیکن اس کے ساتھ جو واقعات پیش آئے اس کی مکمل تفصیل تو معلوم کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ برازیل کے لوگوں اور حکومت کو ایک بے گناہ انسان کو گولی ماردینے کے واقعے سے انتہائی صدمہ ہوا ہے۔

برازیل کے حکام یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ستائیس سالہ نوجوان پر خود کش بمبار ہونے کا کیوں شبہ کیا گیا۔

داخلہ امور کی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین جان ڈینہم نے کہا ہے کہ اس واقعہ کی تفتیش جلد از جلد مکمل کی جانی چاہیے اور اس سے حاصل ہونے والے نتائج کو عوام کے سامنے پیش کیا جانا چاہیے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد