بغداد بم حملہ: ہلاکتیں بڑھ گئیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد میں ایک پولیس سٹیشن پر ٹرک کے ذریعے کیے جانے والے خودکش بم حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعادا پچیس ہو گئی ہے۔ جب کہ تیس سے زائد افراد زخمی بتائے جاتے ہیں۔ اس سے پہلے بتایا گیا تھا کہ اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 22 ہے۔ شہر کی پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس سٹیشن کی عمارت کے باہر ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھرے ایک ٹرک کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اس حملہ میں کم از کم دو رجن سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حملہ مقامی وقت کے مطابق دو بج کر پچاس منٹ پر بغداد شہر کے مشرق میں مشطل کے علاقےمیں ہوا۔ حملے میں پولیس اہلکاروں اور شہریوں دونوں کے زخمی ہو نے کی اطلاعات ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ا س حملہ کے نتیجے میں سٹیشن پر کھڑی کئی گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔ عراق میں مزاحمت کاروں کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے سلسلے میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||