BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 24 July, 2005, 20:20 GMT 01:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لندن حملے: مشتبہ گرفتار تین ہوگئے
News image
سٹاک ویل سٹیشن پر پولیس نے غلطی سے ایک نوجوان کو گولی کا نشانہ بنا دیا
لندن بم حملوں کی تفتیش کے سلسلے میں پولیس نے لندن سے ایک اور ملزم کو گرفتار کیا ہے اور اس گرفتاری کے بعد جمعرات کے ناکام حملوں کے سلسلے میں گرفتار ہونے والے مشتبہ افراد کی تعداد تین ہوگئی ہے۔

اس دوران پولیس کو پہلے سے گرفتار دو افراد سے تفتیش کے لیے مزید وقت دیا گیا ہے۔ اب انہیں پولیس بدھ تک حراست میں رکھ سکتی ہے۔

پولیس گزشتہ جمعرات اور 7 جولائی کو ہونے دھماکوں کے درمیان کسی تعلق کے بارے میں تفتیش کر رہی ہے۔

7 جولائی کے حملوں کے مبینہ ملزمان میں اکثر کا تعلق پاکستان سے آ کر لندن میں آباد ہونے والے خاندانوں سے تھا جب کے جمعرات کے ناکام حملوں کے مبینہ ملزمان مشرقی افریقی نژاد بتائے جاتے ہیں۔

ان مشتبہ افراد میں سے پہلے ملزم کو اتوار کو جنوبی لندن سے گرفتار کیا گیا تھا۔

جنوبی لندن میں گرفتاری پولیس کے مطابق خفیہ کیمروں کی ریکارڈنگ سے حاصل کی جانے والے تصاویر کے جاری کیے جانے کے کچھ ہی دیر بعدعمل میں آئی تھی۔

یہ تصاویر لندن کے جنوبی علاقے سٹاک ویل میں پولیس کے ہاتھوں ایک شخص کو ٹیوب سٹیشن پر گولیاں مار کر ہلاک کیے جانے کے بعد جاری کی گئی تھیں۔

پولیس نے یہ نہیں بتایا گیا کہ جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے وہ ان چار افراد میں سے ہیں یا کسی اور شبہ میں گرفتار کیے گئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد