BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 25 July, 2005, 16:59 GMT 21:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وسط ایشیا میں ایڈز کا خطرہ
ایڈز
وسطی ایشیا میں ایچ آئی وی کے وائرس کا پھیلاؤ یقینی نظر آرہا ہے
وسطی ایشیا اور مشرقی یورپ کے کچھ ممالک میں ایڈز کے پھیلاؤ میں شدید اضافہ ہو رہا ہے۔

اس بات کا اعلان برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ہونے والی ایک کانفرنس میں شریک بین الاقوامی سائنسدانوں نے کیا۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ تاجکستان، ازبکستان، ایران، بیلاروس،یوکرائن اور مالدووا وہ ممالک ہیں جو کہ ایڈز کی بیماری کے تازہ شکار ہو سکتے ہیں۔

نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایڈز کے پھیلاؤ میں تیزی اس علاقے میں آئی ہے جو کہ افغانستان سے ہیروئن کی سمگلنگ کا راستہ ہے۔

انٹرنیشنل ایڈز سوسائٹی کے اجلاس میں شریک سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ایڈز افعانستان سے وسطی ایشیا اور سابقہ سویت یونین کے رستے مشرقی یورپ تک پھیل رہا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس پھیلاؤ کی وجہ وہ نوجوان نشئی ہیں جو کہ ہیروئن کے انجکشن لگا کر جنسی طور پر فعال ہو جاتے ہیں اور عام لوگوں میں اس بیماری کے پھیلاؤ کا سبب بنتے ہیں۔

ان علاقوں میں ایچ آئی وی کے وائرس کا پھیلاؤ یقینی نظر آرہا ہے کیونکہ ان علاقوں میں’سیف نیڈل ایکسچینج‘ اور ’ڈرگ سبسٹی چیوشن‘ جیسے پروگراموں کو وجود ہی نہیں ہے۔

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ فوری طور پر صرف بڑے پیمانے پر ایڈز سے بچاؤ کے پروگرام سے ہی اس خطرے سے بچا جا سکتا ہے اور اس پروگرام کے لیے ان ممالک کی حکومتوں کے رویے میں تبدیلی انتہائی ضروری ہے۔

اس کانفرنس میں دنیا بھر سے پانچ ہزار سے زیاد ڈاکٹروں اور سائنسدانوں نے شرکت کی جبکہ ایک سو چودہ ممالک کے سائنسدانوں نے اپنے مقالے پڑھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد