 |  ایڈز کے ماہر نے کہا ہے کہ کسی تشویش کی بات نہیں ہے |
نیو یارک کے صحت کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ انہوں نے ایک نئے ایچ آئی وی وائرس کو دریافت کیا ہے جو کہ دوائیوں کے خلاف خاص مدافعت رکھتا ہے اور اس کی وجہ سے ایڈز وبا کی صورت اختیار کرسکتی ہے۔ اس وائرس کو ایک مریض میں دریافت کیا گیا ہے جس پر کسی اینٹی وائرس دوائی نے اثر نہیں کیا۔ یہ مریض کچھ عرصے پہلے ہی ایڈز کے مرض میں مبتلا ہوا تھا۔ چالیس سالہ مریض کے کچھ دوسرے مردوں کے ساتھ جنسی تعلقات تھے۔ تاہم ایڈز کے مرض کے ماہر رابرٹ گالو نے کہا ہے کہ اس وقت پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں اور ایسے کس ایچ آئی وی وائرس کا کوئی نشان نہیں ملتا جو کہ اینٹی وائرس دوائیوں کے خلاف مکمل مدافعت کا حامل ہو۔ تاہم حکام نے لوگوں کو خبر دار کیا ہے کہ وہ جنسی تعلقات کے بارے میں محتاط رہیں جب کہ اطلاعات کے مطابق مردوں میں جنسی بے راہروی بڑھ رہی ہے۔ |