BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 23 July, 2005, 20:19 GMT 01:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سٹاک ویل: ہلاک برازیلی باشندہ تھا
News image
سٹاک ویل جہاں شک کی بنا پر برازیلی باشندہ پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہوا
لندن میں برازیلی سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ سٹاک ویل سٹیشن پر جمعہ کو ہلاک کیاجانے والابرازیلی شہری تھا۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کا لندن کے ناکام بم حملوں سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

اس سے پہلے لندن پولیس کے ایک بیان میں میں کہا گیا تھا کہ اس نے تسلی کر لی ہے کہ گزشتہ روز جنوبی لندن کے علاقے میں پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے شخص کا لندن میں ہونے والے ناکام بم حملوں سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

میٹروپولیٹن پولیس کے حکام نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے جب کے سکاٹ لینڈ یارڈ نے اس طرح گولی مارے جانے کو ’سانحہ‘ قرار دیا ہے۔

اس سلسلے میں جو بیان پڑھ کر سنایا گیا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ’ہم سمجھتے ہیں کے اب ہم اس شخص کی شناخت کے بارے میں زیادہ بہتر طور پر جانتے ہیں جسے جمعہ 22 جولائی 2005 کو لندن کے زیر زمین سٹاک ویل سٹیشن گولیاں ماری گئیں‘۔

’ہم اب مطمئن ہیں کہ اس کا 21 جولائی کے واقعات سے تعلق نہیں تھا۔ اس طرح کے حالات میں کسی کا اس طرح جان سے جانا ایک سانحہ ہے اور میٹروپولیٹن پولیس کو اس واقعے پر افسوس ہے‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد