انتہا پسندوں کی مذمت کی اپیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ملائشیا کے وزیر اعظم عبداللہ بداوی نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتہا پسندوں کو اپنی پرتشدد کارروائیوں کو آگے بڑھانے کے لیے اسلام کا نام استعمال کرنے سے روکیں۔ مسٹر عبداللہ نے کہا کہ امریکہ میں11 ستمبر کے واقعات کے بعد سے اسلام کی شبیہہ خراب ہوئی ہے۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے مذہب اور عقیدے کو ان لوگوں سے بچائیں جو اپنے تنگ نظریات اور قدامت پسند ایجنڈے کے لئے اس کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے لوگ یہ سب کچھ کر کے ہر جگہ تباہی، دکھ اور عدم استحکام پھیلا رہے ہیں۔ مسٹر عبداللہ نے بین الاقوامی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی اہم اور بنیادی وجہ مثلاً عراق اور مشرق وسطی کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||