BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مہاتر محمد نےاقتدار چھوڑ دیا
بائیس برس کے بعد ریٹائرمنٹ

ملائشیا کے وزیر اعظم مہاتر محمد نے بائیس برس اقتدار میں رہنے کے بعد حکومت کی باگ ڈور اپنے نائب کو سونپ دی ہے۔

ملائشیا کے بادشاہ سید سراج الدین پوترا جمال الائیل نے ایک تقریب میں عبداللہ بداوی سے ملک کے نئے وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف لیا۔

بداوی کے ساتھ

ایشیا میں سب سے طویل مدت کے لئے اقتدار میں رہنے والے رہنماؤں میں سے ایک، مہاتر محمد نے ملائشیا کو معاشی طور پر پسماندہ ملک سے جنوب مشرقی ایشیا کا ایک ترقی یافتہ ملک بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

مہاتر محمد کی مضبوط قیادت میں مختلف اقلیتوں جیسے چینی، بھارتی نژاد اور قبائلیوں کےہونے کے باوجود ملائشیا میں یکجہتی پیدا ہوئی۔

مہاتر محمد نے وقتاً فوقتاً مغربی ممالک کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، اور ان پر خود ایک آمرانہ حکومت چلانے کا الزام عائد ہوتا رہا۔

قومی محل کی تقریب کے بعد اب توجہ وزیراعظم کے دفتر پر مرکوز ہوگی جہاں مہاتر محمد جناب بداوی کو اپنی کرسی سونپیں گے۔

اس موقعے پر ڈاکٹر مہاتر نے کہا ’میں نے اپنا وقت گزار لیا، اب دوسرے لوگوں کی باری ہے۔ میرے پاس بائیس برس تھے۔ مجھے کوئی شکایت نہیں۔‘

جمعرات کو پارلیمان سے اپنے آخری خطاب کے دوران انہوں نے گزشتہ پچاس برس میں ملک کی معاشی ترقی کا خلاصہ کیا۔ انہوں نے خبردار بھی کیا کہ جمہوری آزادی سے افرا تفری پیدا ہو سکتی ہے۔

ڈاکٹر مہاتر نے زور دے کر کہا کہ ملائشیا کا معاشرہ مختلف طرح کے نسلی اور لسانی گروہوں کا مجموعہ ہے اور اگر انہیں قومی اتحاد کی مضبوط رسی میں نہ باندھا جائے تو کسی بھی لمحے ان کا شیرازہ بکھر سکتا ہے۔

اپنے ابتدائی دنوں میں ڈاکٹر ایم کے نام سے جانے والے رہنما نے کہا کہ وہ ریٹائرمنٹ کے لئے تیار ہیں تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ انہوں نے وہ سارے کام نہیں کئے جو وہ کرنا چاہتے تھے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد