ایران ،عراق دوستی شروع | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی وزیراعظم ابراہیم الجعفری کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد ایرن کے دورے پر پہنچ گیا ہے۔ وفد کا استقبال کرتے ہوئے ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا کہ ایران اور عراق برادر اسلامی ملک ہیں اور آٹھ سال کی طویل جنگ کے بعد بھی علاقے میں دونوں ممالک مضبوط دوستی کی ایک مثال قائم کرسکتے ہیں۔ عراقی وزیر اعظم نے اپنی جوابی تقریر میں کہا کہ دونوں ممالک کو اس دوستی سے فائدہ ہوگا۔ صدر صدام حسین کے اقتدار کے خاتمے کے بعد یہ پہلا بڑا عراقی وفد ہے جو ایران کا دورہ کر رہا ہے۔ ایران سے بی بی سی کے ایک نامہ نگار نے بتایا ہے کہ دونوں ملکوں میں بڑھتی ہوئی دوستی امریکہ کے لیے پریشانی کا سبب ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||