BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 09 July, 2005, 11:05 GMT 16:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکی فوجی کا سر قلم: طالبان کا دعوی
امریکی فوجی
گم شدہ امریکی فوجیوں میں سے دو کی لاشیں پہلے ہی مل چکی ہیں
افغانستان میں امریکی فوجی حکام نے کہا ہے کہ انہیں طالبان کے اس دعوے کے بارے میں کہ انہوں نے لاپتہ امریکی فوجی کا سر قلم کر دیا ہے کوئی علم نہیں ہے۔

طالبان کے ایک ترجمان نے دعوی کیا تھا کہ انہوں نے امریکی فوجی کو قتل کرکے اس کی لاش کو مشرقی صوبے کنڑ میں پھینک دیا ہے۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس دعوے کو سچ ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبوت موجود نہیں ہے اور وہ ابھی تک گم شدہ فوجی کی تلاش ۔جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ گم شدہ فوجی اس ’ایلیٹ یونٹ‘ کا حصہ تھا جو جون کی اٹھائیس تاریخ کو لاپتہ ہو گیا تھا۔

اس لاپتہ ’یونٹ‘ میں شامل دو ارکان ہلاک ہو گئے تھے جبکہ تیسرے کو بحفاظت تلاش کر لیا گیا تھا۔

عبدالطیف حکیمی نے، جو طالبان کے ترجمان ہونے کے دعویدار ہیں، چند خبر رساں اداروں کو بتایا ہے کہ ان کی قید میں موجود امریکی فوجی کا صوبہ کنڑ کے ضلع شگل میں سر قلم کر کے ہلاک کر دیا گیا ہے۔

امریکی فوجی ترجمان لیفٹینینٹ سنڈی مور نے کہا کہ انہیں اس دعوے کے بارے میں کوئی علم نہیں اور وہ ابھی تک اس کی تلاش کر رہے ہیں۔

کنڑ کے گورنر اسد اللہ وفا نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ حکام طالبان کے دعوے کی تصدیق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

طالبان نے کہا کہ امریکی فوجی ایک ہفتے سے زیادہ ان کی قید میں رہا لیکن انہوں نے اس کی کوئی ویڈیو فلم مہیا نہیں کی ہے۔ طالبان نے کہا تھا کہ انہوں نے اس کی فلم بنائی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں امریکی اور افغان فوجی لاپتہ امریکی فوجی کی تلاش کا کام کر رہا ہے۔

اس علاقے میں گم شدہ فوجیوں کی تلاش کے لیے امریکی چینوک ہیلی کاپٹر بھیجا گیا تھا جس کو طالبان نے مار گرایا تھا اور اس میں سولہ امریکی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

ہیلی کاپٹر کے مار گرائے جانے کے بعد امریکی فوج نے اس علاقے میں بمباری کر کے سترہ بے گناہ شہریوں کو ہلاک کر دیا تھا جس میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد