 |  صدام حسین کے خلاف مقدمے کے لیے وکلاء صفائی کے انتخاب سمیت ابتدائی مکمل ہو چکی ہیں۔ |
لندن کے انٹرنیشنل بار ایسو سی ایشن کے ایک پروگرام کے تحت 39 عراقی ججوں کو تربیت دی جارہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان ججوں کو عراق کے معزول صدر صدام حسین کے خلاف مقدمے کی سماعت کے لیے خصوصی تربیت دی جا رہی ہے۔
عراقی حکومت صدام حسین کے خلاف مقدمے کی سماعت کے لیے ایک خصوصی ٹرائبونل پہلے ہی تشکیل دے چکی ہے۔عراقی ججوں کے ان تربیتی اجلاسوں میں شرکت کرنے والے پروفیسر مائیکل شارف کا کہنا ہے کہ عراقی ججوں کی تربیت مقدمے کی سماعت کو حصہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سماعت کی تاریخ قریب آرہی ہے، ابتدائی تیاریاں مثلاً ججوں کا انتخاب ان کی تربیت طریقۂ کار سے متعلق ضابطوں کا نفاذ اور وکلاء صفائی کا انتخاب ہوچکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جلد ہی صدام حسین پر فرد جرم عائد کردی جائے گی ، پھر ان کے وکلاء مقدمے کی تیاری کے لیے چند مہینے لیں گے۔ جس کے بعد جلد ہی مقدمے کی سماعت شروع ہوجائے گی۔ |