صدام بش پر شعر کہنے لگے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے انسانی حقوق کے وزیر بختیار امین نے، جنہوں نے صدام حسین سے جیل میں ملاقات کی ہے، بتایا ہے کہ سابق عراقی رہنما کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور ان کو ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی سہولیات مہیا نہیں کی گئی ہے۔ بختیار امین نےگارڈین اخبار کو بتایا کہ سابق عراقی رہنما کی صحت اچھی ہے اور جیل میں قرآن پاک پڑھنے کے علاوہ شعر وشاعری بھی کرتے ہیں۔ عراقی وزیر نے بتایا کہ صدام حسین کی ایک تازہ نظم امریکی صدر جارج بش کے بارے میں ہے۔ وزیر نے اخبار کو بتایا کہ وہ یہ نظم نہیں پڑھ سکے کیونکہ ان کے پاس صدام حسین کی نظموں کے مطالعے کا وقت نہیں تھا۔ سابق عراقی سربراہ کو قید تنہائی میں رکھا جا رہا اور انہیں ذرائع ابلاغ سے متعلق کوئی سہولت میسر نہیں کی گئی ہے۔ عراقی وزیر نے اخبار کو بتایا کہ جس کمرے میں سابق عراقی رہنما کو رکھا گیا ہے وہ تین میٹر چوڑا اور چار میٹر لمبا ہے اور اس میں ایئر کنڈیشنر کی سہولت موجود ہے۔ عراقی وزیر نے بتایا کہ سابق عراقی صدر اپنی صحت کے بارے میں خاصے محتاط ہیں اور وہ امریکی کیک مفن پسند کرتے ہیں۔ صدام حسین ورزش کرتے ہیں اور حوالات کے پاس باغ میں باغبانی بھی کرتے ہیں۔ عراقی وزیر نے، جو خود انسانی حقوق کے علمبردار مانے جاتے ہیں، یہ نہیں بتایا کہ سابق عراقی سربراہ کو اس وقت کہاں رکھا جا رہا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||