BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’صدام کے خلاف بارہ الزامات‘
News image
عراقی حکومت نے کہا ہے کہ اگرچہ صدام حسین پر پانچ سو مقدمات ہیں لیکن عدالت میں پیش ہونے پر انہیں صرف بارہ الزامات کا سامنا کرنا ہوگا۔

حکومت کے ایک ترجمان کے مطابق انسانیت کے خلاف جرائم کے بارہ الزامات مکمل طور پر تیار ہیں اس لیے اس بات میں کوئی حکمت نہیں کہ صدام پر پانچ سو مقدمات کی کاروائی ایک ساتھ شروع کی جائے کیونکہ یہ محض وقت کا ضیاع ہوگا۔

ترجمان نے حکومت کے اس بیان کو بھی دہرایا کہ صدام حسین کے خلاف مقدمات کی سماعت دو ماہ میں شروع ہو جائے گی۔

متوقع الزامات کی سماعت کرنے والے جج کے مطابق سابق ڈکٹیٹر کے حوصلے پست ہیں کیونکہ انہیں کئی مقدمات کا سامنا ہے۔

حکومت کے ترجمان لیتھ کباہ نے اتوار کو کہا ’ہمیں مکمل اعتماد ہے کہ جو بارہ الزامات عدالت کے سامنے لائے جا رہے ہیں وہ صدام حسین کو زیادہ سے زیادہ سزا دلانے کے لیے کافی ہیں۔‘

اگر یہ الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو صدام حسین کو سزائے موت ہوسکتی ہے۔

الزامات کی حتمی تعداد کو صرف بارہ تک محدود کرنے کے بارے میں ترجمان نے کہا کہ’ حکومت کا مؤقف یہ ہے کہ سماعت کا عمل جلد از جلد مکمل ہو۔‘

صدام حسین جن بارہ الزامات کا سامنا کریں گے ان میں 1998 میں کردوں پر کیمائی ہتھیاروں کا استعمال،1990 میں کویت پر حملہ اور 1991 میں عراق کی شیعہ آبادی پر مظالم شامل ہیں۔

دوسری جانب صدام حسین کے وکلاء کی ٹیم کے ترجمان عسام غزاوی نے حکومتی ترجمان کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’کسی کے خلاف الزامات کے بارے میں اطلاع عدالت کی طرف سے آنی چاہیے اور پیش کردہ الزامات کی نقل ملزم کے وکلاء کو بھیجی جانا چاہیے۔‘

صدام حسین کے خلاف الزامات کی سماعت کرنے والے جج نے ایک سعودی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ’صدام حسین کو اپنی ذہنی صلاحتیوں پر مکمل اختیار ہے اور تفتیش کے دوران ان پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ڈالا گیا ہے۔‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد