BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 31 May, 2005, 17:15 GMT 22:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صدام کے خلاف مقدمہ دو ماہ میں
صدام
صدام حسین کے خلاف مبینہ خلافِ انسانیت جرائم کا مقدمہ دو ماہ میں متوقع ہے
عراقی صدر جلال طالبانی نے کہا ہے کہ صدام حسین کے خلاف مبینہ خلافِ انسانیت جرائم کا مقدمہ دو ماہ میں متوقع ہے۔

سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ’عراقی حوکمت اپنی بہترین کوشش کر رہی ہے کہ عدالت کے ذریعے صدام کے مستقبل کا تعین کرنے کے لیے زمین ہموار کر دی جائے‘۔

عراق کے سابق صدر کو امریکی افواج نے عراق ہی میں کسی خفیہ مقام پر رکھا ہوا ہے اور اور وہ اپنے خلاف مقدمہ شروع ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔

دو سال قبل دو ہزار تین میں ایک خصوصی ٹریبونل بنایا گیا تھا جو صدام کے خلاف شہادتیں جمع کر رہا تھا۔

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 1968 سے 2003 تک جاری رہنے والے اپنے دور میں عراقی شیعوں اور کردوں کو ہزاروں کی تعداد میں ہلاک کیا۔

انہیں امریکی افواج نے وسطی عراق میں ان کے آبائی شہر تکرت کے قریب سے گرفتار کیا تھا۔

ماضی میں کئی عراقی حکام یہ کہہ چکے ہیں کہ صدام کے خلاف مقدمہ مہینوں میں شروع ہو سکتا ہے۔

لیکن عراقی وکلاء اور ان کے امریکی معاون کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ 2006 میں شروع ہونا ممکن ہے کیونکہ صدام حسین کے خلاف مقدمے سے پہلے کئی اور رہنماؤں اور ان کے متعدد وفاداروں کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد