 |  صدام حسین اور ان کے ساتھیوں پر جنگی جرائم کے الزامات ہیں۔ |
عراق میں امریکی فوج نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ سابق عراقی صدر صدام حسین جیل میں بھوک ہڑتال پر ہیں۔ تاہم ایک امریکی ترجمان نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ صدام حسین کے کچھ ساتھی جن میں ’کیمیکل علی‘ اور طارق عزیز بھی شامل ہیں کھانا نہیں کھا رہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ان افراد کی صحت کے بارے میں کوئی تشویش نہیں پائی جاتی کیونکہ وہ ہلکی پھلکی غذا مثلاً سنیک وغیرہ کھا رہے ہیں۔ صدام حسین کو باقی افراد سے علیحدہ ایک مختلف مقام پر رکھا گیا ہے اور ان تمام افراد پر جنگی جرائم کے الزام میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ |