BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 20 May, 2005, 11:59 GMT 16:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈرویئر فوٹو: صدام مقدمہ کریں گے
صدام حسین
یہ تصاویر جینیوا کنوینش کے منافی ہیں
صدام حسین برطانوی اخبار اور ان تمام افراد کے خلاف مقدمہ کریں گے جن کا ان کی کی تصاویر شائع کروانے میں کوئی کردار ہے۔ یہ بات صدم حسین کے وکیل نے اردن سے بات کرتے ہوئے بتائی۔

برطانوی روزنامہ ’سن‘ نے کہا ہے کہ وہ مقدمے کا سامنا کریں گے اور سنیچر کو مزید تصاویر شائع ہوں گی۔

واضع رہے لندن سے شائع ہونے والے اخبار ’سن‘ کے صف اول پر ایک تصویر میں صدام حسین کو صرف انڈرویئر پہنے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

دوسری تصاویر میں صدام حسین کو اپنی جرابیں دھوتے ہوئے، اپنے کپڑے سیدھے کرتے ہوئے اور اپنے بستر پر سوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان تصاویر کا شائع کیا جانا جینیوا کنونشن میں جنگی قیدیوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کے بارے میں وضع کیے گئے قوانین کے منافی ہیں۔

عراق میں کثیر القومی فوج نے صدام حسین کی سکیورٹی پر تعینات کسی ذمہ دار شخص کی طرف سے ان تصاویر کے کھینچے جانے اور انہیں اخبارات کو مہیا کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس چُوک کی مکمل تفتیش کی جارہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ کسی نے یہ تصاویر کھینچی ہیں اور یہ کہ آئندہ قوائد و ضوبط کی پابندی کی جائے۔

اخبار نے یہ بات بتانے سے انکار کر دیا ہے کہ کس طرح اس نے یہ تصاویر حاصل کی ہیں۔ سن اخبار کا کہنا ہے اس نے اپنے ذرائع کا تحفط اس کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔

سن اخبار کے مینیجنگ ڈائریکٹر گراہم ڈوڈ مین نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان تصاویر کو شائع کرنے کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دنیا کے ظالم ترین آمر کی ایسی ناقابل یقین تصاویر تھیں جنہیں ہر اشاعتی ادارہ شائع کرنا چاہے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد