عراق خود کش حملے، بیس ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں حلہ کے قصبے میں دو خود کش حملوں میں کم از کم بیس افراد ہلاک اور نوے زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پہلا خود کش حملہ پولیس سے نکالے گئے افراد کے جلوس میں ہوا جس میں کم از کم بیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ دوسرا دھماکہ حلہ کے میڈیکل سینٹر کے باہر ہوا جہاں عراق کی فوج اور سول سروس میں نئے بھرتی ہونے والے افرادنے میڈیکل چیک اپ کے لیے اسی میڈیکل سینٹر میں آنا تھا۔ اس دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان کی اطلاعات ابھی آ رہی ہیں۔ اس کے علاوہ امریکہ نے ایک سنی سیاستدان کو گرفتار کر لیا ہے۔محسن عبد الحامد جو عراقی اسلامک پارٹی کے رہنما ہیں کو صبح سویرے ان کے گھر گرفتار کر لیا۔ اتوار کی رات بغداد کے اردگرد کے علاقے میں سولہ لوگ بم دھماکوں میں ہلاک ہو گئے تھے۔ بغداد میں امریکی فوج مزاحمت کارروں کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔اس سے ایک دن پہلے مزاحمت کار عراق کے ایک فوجی اڈے میں گھس گئے تھے جس سے کئی لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||