انڈرویئر فوٹو:صدام مقدمہ کریں گے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدام حسین برطانوی اخبار اور ان تمام افراد کے خلاف مقدمہ کریں گے جن کا ان کی کی تصاویر شائع کروانے میں کوئی کردار ہے۔ یہ بات صدم حسین کے وکیل نے اردن سے بات کرتے ہوئے بتائی۔ برطانوی روزنامہ ’سن‘ نے کہا ہے کہ وہ مقدمے کا سامنا کریں گے اور سنیچر کو مزید تصاویر شائع ہوں گی۔ امریکی فوج نے کہا کہ وہ اس بات کی تفتیش کر رہی ہے کہ کس طرح عراق کے سابق صدر صدام حسین کی صرف انڈویئر میں تصاویر برطانوی اخبارات میں شائع ہوئی ہیں۔ امریکہ میں فوجی اور قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ’سن‘ میں شائع ہونے والی تصاویر قیدیوں کے بین الاقوامی حقوق کے خلاف ہو سکتی ہیں۔ صدام حسین عراق میں ایک نا معلوم مقام پر امریکی فوج کی تحویل میں ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||