 |  چین میں سیلابی ریلے سے اکیانوے افراد کی ہلاکت کی تصدیق |
چین میں سرکاری خبر رساں ایجنسی نے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں سیلابی ریلے سے تقریباً اکیانوے افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ یہ سیلابی ریلا جمعہ کو چین کے شمال مشرق میں واقع ایک پرائمری سکول کی عمارت سےٹکرایا تھا۔ مرنے والوں میں ستاسی کے قریب بچے ہیں جبکہ ابتدائی خبروں میں مرنے والوں کی واضح تعداد نہیں بتائی گئی تھی۔ مرنے والوں کی تعداد صوبہ ہیلونگجان کے ایک دور افتادہ گاؤں شالان سے اکٹھی کی گئی ہیں۔ اور یہ خیال بھی کیا جا رہا ہے کہ اس تعداد میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ پرائمری سکول میں اس وقت تین سو پچاس بچے موجود تھے جب سیلابی ریلا سکول کی عمارت سے ٹکرایا۔ |