بھارت: سیلاب سے سو افراد ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بنگلادیش اور بھارت کے شمال مشرق میں مون سون بارشوں کی بعد شدید سیلابوں نے ہزاروں لوگوں کو گھر چھوڑنے پر مجبور کر دیا ہے۔ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ برم پتر میں سیلاب کے باعث صرف بھارت میں کم از کم ایک سو لوگ اب تک ہلاک ہو چکے ہیں۔ بنگلادیش میں ملک کا ایک تہائی حصّہ سیلابی پانی سے متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے دیہاتی علاقوں میں ہزاروں لوگ باقی دنیا سے کٹ کر رہ گئے ہیں۔ کئی لوگوں کی ہلاکت کی خبریں بھی ہیں۔ نیپال میں حکام کا کہنا ہے کہ پچھلے ہفتہ میں سیلابی ریلوں کی زد میں آنے سے بارہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور دارالحکومت کھٹمنڈو میں تودے گرنے کی وجہ سے کئی اہم شاہرائیں بند ہو گئی ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||