BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 02 June, 2005, 07:54 GMT 12:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شیرون، عباس ملاقات21 جون کو
عباس اور شیرون
اسرائیلی وزیر اعظم ایریئل شیرون اور فلسطینی رہنما محمود عباس 21 جون کو مذاکرات کریں گے۔

مسٹر عباس کے منتخب ہونے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ دوسری ملاقات ہوگی۔

فروری میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنما جنگ بندی کے لئے رضامند ہوگئے تھے ۔

فلسطینی افسران کے مطابق مسٹر عباس اینجیئو پلاسٹی کے لئے اردن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

عمان میں ڈاکٹروں نے کامیابی کے ساتھ ان کا آپریشن کر لیا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم سے مذاکرات کی تاریخ فلسطین کے چیف مذاکرات کار سائب ارکات اور مسٹر شیرون کے نمائندے کے درمیان تبادلہ خیال کے بعد طے ہوئی ہے۔

ان دونوں کا کہنا ہے کہ شیرون اور عباس کی اہم ملاقات سے قبل وہ دو اور ملاقاتیں کریں گے ۔

مسٹر ارکات نے بتایا کہ 8 فروری کو مصر میں ہونے والے دونوں رہنماؤں کے اجلاس میں جو ورکنگ کمیٹیاں قائم کی گئی تھیں اس دوران ان کو بھی سرگرم کیا جائے گا۔

مسٹر شیرون کے دفتر کے مطابق اس اجلاس میں موجودہ جنگ بندی اور اگست میں غزہ سے اسرائیلی انخلاء کے سلسلے میں تعاون جیسے موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا۔

مسٹر اراکات کے مطابق دیگر جن مسائل پر بات ہوگی ان میں فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور غرب اردن کے قصبوں کا کنٹرول فلسطین کے حوالے کرنا شامل ہے۔

مسٹر اراکات نے کہا کہ فلسطینی اس اجلاس کو کامیاب بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

دریں اثناء اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ جمعرات کو 400 فلسطینیوں کو رہا کرے گا۔

مسٹر شیرون کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے فلسطینی اتھارٹی میں اعتدال پسند طبقے کو حوصلہ ملے گا۔

فروری کے اجلاس کے بعد 500 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا لیکن اسرائیلی رہنما نے وعدے کے مطابق مزید 400 قیدیوں کی رہائی یہ کہہ کر روک دی تھی کہ فلسطینی قیادت شدت پسندوں کے خلاف کارروائی میں زیادہ سرگرم نہیں ہو رہی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد